مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران صدر پزشکیان نے ایران اور عراقی کردستان کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے پر تاکید کی۔