ماسکو میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ روس ایرانی تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس میں تعیینات ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ تہران اور ماسکو توانائی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے کام کررہے ہیں۔

تاس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے روس ایرانی تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کے لئے آمادہ ہے۔ ہم گیس کی پیداوار میں ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ منصوبوں پر عمل کرکے ایران کو روسی گیس کی فراہمی کے پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔

ایرانی سفیر نے مغربی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک یوکرائن میں کشیدگی بڑھا رہا ہے۔ بدقسمتی سے مغربی ممالک کی مداخلت نے صورتحال کو مزید گھمبیر کر دیا ہے اور یہ عمل روز بروز پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔