امریکی مرکزی اینٹیلی جنس ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ حماس ایک نظریہ بن چکی ہے جس کو ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی مرکزی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کے سربراہ نے غزہ میں حماس کو ختم کرنے کے لئے کی جانے والی کاروائیوں کو بے سود قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس ایک نظریہ بن چکی ہے لہذا اس کو ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ ویلئم برنز نے کہا ہے کہ حماس کو ختم کرنے کا واحد راہ حل اس کا متبادل اور بہتر آپشن پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر اور مصر کے تعاون سے غزہ میں جنگ بندی کے لئے نئی تجاویز تیار کی جارہی ہیں۔ صدر بائیڈن کی طرف سے پیش کردہ تجاویز 90 فیصد پوری ہوچکی ہیں جبکہ باقی 10 مشکل مرحلہ ہے۔

ویلئم برنز نے کہا کہ امریکہ جنگ بندی کے لئے نئی تجویز تیار کررہا ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک کے حکام اعتراف کرتے ہیں کہ جنگ بندی میں حائل واحد اور حقیقی رکاوٹ نتن یاہو ہیں اس کے باوجود سی آئی اے سربراہ نے جنگ بندی کی شرائط قبول کرنے کے لئے حماس پر مزید دباو ڈالنے پر زور دیا ہے۔