مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی نائینی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو مناسب وقت پر شہید ہنیہ پر حملے کی سزا دی جائے گی۔
مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل علی نائینی نے تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے پر صہیونی حکومت کو سزا دینے کی تاکید کی ہے۔
مذہبی شہر قم میں یوم صحافت کی مناسبت سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک ہائبرڈ جنگ میں مصروف ہیں۔ میڈیا ہائبرڈ جنگ کا اہم ہتھیار ہے اور ان ہتھیاروں کا گولہ بارود صحافیوں کا تیار کردہ مواد ہے۔
جنرل علی محمد نائینی نے 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ھنیہ کو قتل کرکے اسلامی جمہوریہ کی قومی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی پر اسرائیلی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین اب مکمل متحد ہوچکا ہے اور فلسطینی عوام ایران کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
صہیونی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ میدان جنگ میں اپنی شکست کی تلافی دہشت کارروائیوں سے کر سکتی ہے جبکہ غاصب اسرائیل شہید ہنیہ کے قتل کے بعد پہلے سے زیادہ بدنام ہو گیا ہے۔
یا د رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو صہیونی حکومت نے تہران میں شہید کردیا تھا۔ اسلامی جمہوری ایران نے صہیونی حکومت کو سخت سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔