مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے صہیونی حکومت نے صدر پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب کو ناخوشگوار واقعے میں بدل دیا۔ ہم اس تلخی کو صہیونی حکومت کے خلاف جوابی اقدامات کے ذریعے دوبارہ شیرین بنادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا جوابی اقدام اتنا موثر ہوگا کہ بدمعاش صہیونی اپنے تخریبی کردار کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ طوفان الاقصی سے صہیونی حکومت کے وجود کے خاتمے پر مہر تصدیق ثبت ہوگیا ہے۔ صہیونی نفسیاتی حربے استعمال کررہے ہیں تاکہ دہشت گردی کے اقدام مکروہ اقدام کو چھپایا جائے۔
قالیباف نے کہا کہ ایران کی حاکمیت اور خودمختاری پر ہونے والا حملہ بغیر جواب کے نہیں رہے گا۔ پارلیمانی اراکین عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے سخت جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس حوالے سے پارلیمنٹ پوری طرح متعلقہ اداروں کی پشت پناہی کرے گی۔
انہوں یوم حقوق انسانی کی مناسبت سے کہا کہ انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والے امریکہ اور یورپی ممالک غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ عالمی برادری کو بے گناہ فلسطینیوں کے دفاع میں آواز بلند کرنا چاہئے۔
پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اراکین نے "مردہ باد اسرائیل" کے فلک شگاف نعرے لگائے۔