مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے نام پیغام ارسال کیا ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان روابط میں مزید توسیع کی پیشکش کی ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیرداخلہ شاہزادہ منصور بن متب بن عبدالعزیز نے صدر پزشکیان کو سعودی بادشاہ کا پیغام پہنچایا۔
اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے صدر پزشکیان کے لئے کامیابی کی تمنا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب برادر ملک ایران کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر امن اور صلح کے قیام کے لئے مل کر کام کرنے پر تیار ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر پزشکیان کی حکومت میں ایران مزید ترقی کرے گا۔