مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ کشمیر کےدارالحکومت سری نگر میں محرم الحرام کے جلوس عزا کے دوران ریاستی پولیس نے عزاداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کیا ہے۔
لوک سبھا کے رکن روح اللہ مھدی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام کی مجلس کے دوران فلسطین کے حق میں نعرے اور پرچم اٹھانے پر بھارتی پولیس نے متعدد جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
سری نگر اور جموں سے پارلیمنٹ میں نمائندے نے کہا کہ پولیس کا مذکورہ اقدام آزادی بیان پر حملہ ہے۔ پولیس کو چاہئے کہ گرفتار شدگان کو فوری رہا کرے اور آئندہ مجرمانہ کاروائی سے گریز کرے۔
کہا جاتا ہے کہ بھارتی حکومت نے 1989 سے آٹھویں محرم کو جلوس نکالنے پر پابندی لگارکھی ہے جب اس دن بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا تاہم گذشتہ سال یہ پابندی اٹھائی گئی تھی۔