ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوم تاسوعا کی مناسبت سے مسلم برادری سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف اقدامات کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یوم تاسوعا کی مناسبت سے امت مسلمہ کو تعزیت پیش کی ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کو چاہئے کہ غزہ میں فلسطینی مظلوم عوام پر صہیونی جارحیت کے خلاف اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف قیام کے لئے حضرت امام حسینؑ سے درس لیں جنہوں نے ظلم کے خلاف قیام کیا تھا۔

کنعانی نے کہا کہ ہم حضرت امام حسینؑ کے پیروکار ہیں۔

یاد رہے کہ تاسوعا نویں محرم الحرام کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن حضرت امام حسینؑ کے وفادار بھائی حضرت عباسؑ سے منسوب ہے۔