مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عبوری وزیر خارجہ علی باقری کنی تہران سے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ کی قیادت میں اقوام متحدہ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا جس میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ دنوں غزہ کے مختلف علاقوں میں جارحیت کی انتہا کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے زیر انتظام سکول اور پناہ گزین کیمپوں پر شدید حملہ کیا ہے۔