مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے۔
ملک کے مختلف صوبوں اور شہروں میں 58 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
دوسرے طبقوں کی طرح مراجع تقلید نے قم کے مخلتف پولنگ اسٹیشنز پر حاضر ہوکر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
آیت اللہ العظمی جوادی آملی، آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی اور آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے جمعہ کی صبح اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔