مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شہاب نیوز نے کہا ہے کہ یمن کی سمندری حدود کے اندر تجارتی کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یمن کے جنوب مغربی صوبے المخا کے نزدیک تجارتی کشتی پر چھوٹی کشتیوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
برطانوی تجارتی کمپنی نے کہا ہے کہ 12 چھوٹی کشتیوں نے بڑی تجارتی کشتی کو گھیرے میں لے لیا۔
کمپنی نے واقعے کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی جارحیت کے بعد یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے کی دھمکی دی ہے۔
یمنی فوج نے کئی کشتیوں پر حملہ کرکے راستہ بدلنے پر مجبور کیا ہے۔ بحیرہ احمر میں بدامنی کی وجہ سے صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں کو جنوبی افریقہ کا لمبا سفر طے کرنا پڑرہا ہے۔