مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے بحیرہ احمر میں امریکہ کی ذلت آمیز شکست کا مشاہدہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کے ڈرون اور میزائل حملوں کی وجہ سے امریکی بحری بیڑا آئزن ہاور بحیرہ احمر سے ریڈ سی کے شمال طرف فرار ہونے پر مجبور ہوگیا۔
عبدالملک نے کہا کہ فرار ہونے سے پہلے امریکی بحری بیڑے پر حملہ کیا گیا تھا۔ اگر نیا بحری بیڑا علاقے میں آجائے تو اس کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ یمنی فوج کے پاس جدید ترین میزائل موجود ہیں جن سے امریکی بحری بیڑا نہیں بچ سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کے حملوں کی وجہ سے امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ پر واضح آثار ظاہر ہوگئے ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ اقتصادی طور پر شدید متاثر ہوا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو اپنی کشتیوں کی حفاظت کے لئے پہلے سے زیادہ بجٹ رکھنا پڑے گا۔