مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی عوام پر غیر منصفانہ اور ظالمانہ پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایران کی اقتصادی ناکہ بندی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امریکی پابندیوں اور اقتصادی حملوں کا بھرپور مقابلہ کرین گے۔ امریکی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مضبوط قوت ارادی کی ضرورت ہے۔ مضبوط ارادے کے ساتھ اس جنگ میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
اس سے پہلے منگل کو امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ تقریبا 50 ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندی عائد کرتے ہوئے اثاثوں کو منجمد کیا جارہا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ بیان کے مطابق یہ افراد اور ادارے ایرانی وزارت دفاع اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور اربوں ڈالر کے لین دین میں ملوث ہیں۔
امریکی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی ادارے اور شخصیات تیل اور پیٹروکیمیکل آلات کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہیں۔
وزارت خزانہ کے ڈپٹی سکریٹری ویلی ایڈیمو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایک وسیع خفیہ بینکنگ سسٹم کے خلاف کارروائی کی ہے جسے ایرانی فوج نے اربوں ڈالر کے تیل کی آمدنی اور دیگر غیر قانونی آمدنی کے لیے استعمال کیا ہے۔