مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے صہیونی حکومت کو حزب اللہ کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کی صورت میں انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کی شکست حتمی ہے۔
ایرانی نمائندے نے کہا کہ جنگ کی صورت میں ایک فریق کو شکست ہوگی جوکہ صہیونی حکومت ہوگی۔ حزب اللہ اپنا اور لبنان کا خوب دفاع کرسکتی ہے۔ صہیونی حکومت اپنی تباہی کو خود دعوت دے رہی ہے اور اپنے منطقی انجام تک پہنچنے میں جلدی ہے۔
ایرانی نمائندے نے انتباہ کیا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی کاروائی کی صورت میں خطے میں جنگ کی آگ مزید بھڑک سکتی ہے۔ صہیونی حکومت خود کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے کوئی بھی غلط فیصلہ کرسکتی ہے۔ ایسی صورت میں لبنان کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کے علاقے بھی تباہی کی زد میں آئیں گے۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ جنگ کی صورت میں اسرائیل کا کوئی حصہ ہمارے میزائلوں کی دسترس سے باہر نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا تھا کہ جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے کی صورت میں صہیونی علاقے جلیل میں داخل ہوں گے۔
حسن نصراللہ نے انتباہ کیا تھا کہ اسرائیل کی مدد کرنے والے ممالک پر بھی حملہ کیا جائے گا۔