مہر خبررساں ایجنسی نے عرب میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ان دو روز میں گرمی سے ہونے والی مزید اموات میں نصف سے زیادہ غیر رجسٹرڈ حاجی تھے اور ان میں بھی سب سے زیادہ تعداد مصری شہریوں کی ہے۔
اس طرح مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار 81 ہوگئی جن میں سے 658 کا تعلق مصر ہے اور ان میں سے 630 غیر رجسٹرڈ حاجی تھے۔
سعودی عرب کی قومی موسمیاتی مرکز نے بتایا تھا کہ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا اور 500 سے زائد لاشیں مکہ کے سب سے بڑے مردہ خانہ لائی گئی تھیں۔
آج یہ تعداد بڑھ کر 1 ہزار 81 ہوگئی
جاں بحق ہونے والوں میں مسر کے 658، 200 کے قریب انڈونیشیا، 100 سے زائد اردن، ایران 31، پاکستان 35 مقبوضہ کشمیر 5 اور 3 کا تعلق سینیگال سے ہے۔
سعودی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس حج کے دوران مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور رواں سال مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں زائرین سیاحت یا وزٹ ویزوں پر سعودی عرب پہنچے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی مختلف ممالک نے حج کے دوران 300 سے زائد اموات کی اطلاع دی تھی جن میں زیادہ تر انڈونیشیائی تھے۔