مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے حج کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حج مسلمانوں کو شیطان اور اس کے پیروکاروں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال حج کے موقع پر اعلان برائت حج تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ پوری امت مسلمہ کو مشرکین سے برائت کا اعلان کرنا چاہئے چنانچہ رہبر معظم نے اپنے پیغام میں یہی کہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلمان اقوام اور حکومتوں کو صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں مخصوصا امریکہ کے ساتھ اظہار برائت کرتے ہوئے تعلقات ختم کردینا چاہئے۔
یاد رہے کہ پوری دنیا سے 15 پندرہ لاکھ حجاج اس وقت مکہ مکرمہ میں حج کے فرائض انجام دینے کے لئے جمع ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کے حجاج کو شامل کرنے کے بعد سعودی حکام کے مطابق اس سال 20 لاکھ مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
اس سال ایسے موقع پر حج ادا کیا جارہا ہے جب گذشتہ 8 مہینوں سے صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور اب تک 37 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید اور 85 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔