مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یمنی صوبے پر امریکی اور برطانوی حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن نے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کی ہے۔ امریکہ اور برطانیہ اسی موقف کے بدلے یمن کی خودمختاری کو پامال کررہے ہیں
کنعانی نے کہا یمن پر امریکی اور برطانوی حملے بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے عالمی ممالک مخصوصا اسلامی ملکوں سے اپیل کی کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا سلسلہ روکنے کے لیے اقدامات انجام دیں۔