صہیونی فورسز نے غرب اردن کے شہر جنین میں حملہ کرکے مجاہد رہنما کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے غرب اردن کے شہر جنین میں حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی جنگی جہازوں نے جنین کے محلہ الدمج پر بمباری کرکے کئی فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

الجزیرہ نے حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حملے میں جنین سے تعلق رکھنے والے مجاہد رہنما اسلام خمایسی شہید اور 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی گروہ کو نشانہ بنایا ہے جس کے ارکان مستقبل قریب میں اسرائیل کے خلاف کاروائی کا منصوبہ بنارہے تھے۔

دوسری جانب سے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے لئے مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ غزہ میں قابل ذکر کامیابی حاصل نہ ہونے کی وجہ سے کابینہ کے ارکان نتن یاہو کے خلاف متحد ہورہے ہیں۔

صہیونی فوجیوں اور یرغمالیوں کے گھر والے بھی غزہ میں جنگ بندی کے لئے نتن یاہو کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔