مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے "جشن ستارگان قرآنی" کا انعقاد ہوا۔
یہ قرآنی جشن ۵ بجے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم کے قریب آستانہ اسکوائر میں شروع ہوا۔
یہ نورانی جشن اور قرآنی تقریب ایران کے قومی چینلوں پر براہ راست دکھائی گئی۔
خاتون کرامت حضرت معصومہ ع کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ اس نورانی جشن میں ایران کے معروف مداح عبدالرضا ہلالی، حسین طاہری اور محمد اسد اللہی نے اپنے مخصوص انداز میں منقبت خوانی کی۔
حضرت معصومہ علیہا السلام کے حرم میں ۴۰ ہزار بچیوں نے ستاروں کا روپ دھار کر دختران اسلام کی شان و شوکت اور عظمت کی عکاسی کی۔
حضرت معصومہ (س) کے حرم میں منعقدہ قرآنی اجتماع میں ایرانی بچیوں نے دنیا کو اشعار کی صورت میں پیغام دیا کہ ظلم کے خاتمے تک جدوجہد رہے گی۔
زیر نظر ویڈیو میں آپ ایک بچے کی خوبصورت دعا کا منظر دیکھ سکتے ہیں جس نے قم کے "جشن ستارگان قرآن" کے شرکاء کے دل جیت لئے۔
اس عظیم الشان قرآنی جشن میں اہالیان قم کی شاندار موجودگی نے قم کو ایک ستارے کی طرح خوبصورت بنا دیا۔
جشن ستارگان قرآنی میں شریک بچے
قم میں ستارہ نما قرآنی اجتماع کا فضائی منظر
ستارہ نما جشن میں لوگوں کی شاندار شرکت کا ایمان افروز منظر
ستارگان قرآنی کا غزہ کے بچوں کے ساتھ مختلف زبانوں میں حمایت کا زبردست انداز
عبدالرضا ہلالی اپنے نئے کلام "مانند ستارہ " کو بہترین انداز میں پڑھتے ہوئے
حسین طاہری "جشن ستارگان قرآنی" میں حماسی کلام پڑھتے ہوئے
جشن میں نورافشانی کے دلکش مناظر
ایرانی بچیوں کا "جشن ستارگان قرآنی" میں جوش و خروش
عظیم الشان "جشن ستارگان قرآنی" کا اختتام دعائے امام زمانہ ع (دعائے فرج) سے کیا گیا