برطانوی وزارت خارجہ کے اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ رفح پر صہیونی حکومت کے زمینی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈئین کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ نے رفح پر صہیونی حکومت کے زمینی حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ معاون وزیرخارجہ اینڈریو مچل نے رفح پر صہیونی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اخبار کے مطابق صہیونی حکومت کے حملے کو کھلی جارحیت قرار دینے کے باوجود برطانیہ نے اس کی مذمت کرنے سے گریز کیا ہے۔

برطانوی اہلکار نے کہا ہے کہ رفح پر زمینی حملے سے حماس کو ختم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

اخبار کے مطابق برطانوی ردعمل امریکہ کے ساتھ مکمل ہماہنگی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اسرائیل پر کسی قسم کا دباو لگانے کے بجائے جنگ بندی کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ رفح پر حملے کے دوران اب تک اسرائیل نے ریڈلائن عبور نہیں کیا ہے۔

امریکی صدر نے صہیونی وزیراعظم کے ساتھ گفتگو کے دوران رفح گزرگاہ پر اسرائیلی کنٹرول کے بارے میں کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ رفح گزرگاہ پر قبضہ کرکے یحیی السنوار کو مذاکرات پر مجبور کیا جائے گا۔