مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک امور کے رابطہ کار جان کربی نے غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کی خبر دی ہے۔
انہوں نے ای بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رفح سے حملے سے پہلے صہیونی حکومت واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ صہیونی حکام نے اطمینان دلایا ہے کہ واشنگٹن کی تشویش کا ازالہ کئے بغیر رفح پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔
جان کربی نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ بلینکن کا دورہ مشرق وسطی غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ حماس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں جنگ بندی ہوگی اور رفح پر حملے کا منصوبہ ختم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ رائٹرز نے کہا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ ریاض کا دورہ کرکے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے عرب حکام سے مذاکرات کریں گے۔
پیر اور منگل کو ہونے والے دورے کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے لئے مذاکرات کئے جائیں گے۔