مہر خبررساں ایجنسی، صوبوں ڈیسک: غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے امریکی طلبہ تحریک کی جانب سے اس ملک کی یونیورسٹیوں میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جو نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہوکر اس ملک اور یورپ کی دیگر یونیورسٹیوں میں پھیل گئے، ان یونیورسٹیوں میں سینکڑوں طلباء اور پروفیسرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آج ایران بھر کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں کے طلباء اور پروفیسروں کی احتجاجی تحریک کی حمایت میں ریلیاں نکالیں جن میں امریکی پولیس کی جانب سے طلباء اور پروفیسرز پر وحشیانہ تشدد کی مذمت کی گئی۔
ایران بھر کی یونیورسٹیوں میں ہونے والے حمایتی اجتماعات کی جھلکیاں
تبریز یونیورسٹی کے طلباء کا غزہ اور امریکی طلبہ تحریک کی حمایت میں اجتماع
تبریز یونیورسٹی کے طلباء کا اجتماع فلسطین کی حمایت کرنے والے آزادی پسند امریکی طلباء کی حمایت میں منعقد ہوا۔
امریکی طلبہ تحریک کی حمایت میں ارومیہ یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کی ریلی
ارومیہ یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے صیہونی حکومت کے نسل کشی اور جرائم کے خلاف امریکی اور یورپی جامعات میں جاری احتجاجی تحریک کی حمایت میں ریلی نکالی۔
اصفہان کے یونیورسٹی طلبہ اور اساتذہ کا حمایتی اجتماع
اصفہان یونیورسٹی کے طلبہ کا امریکی طلبہ تحریک کی حمایت میں احتجاجی جلسہ ہوا۔
ایلام کی جامعات کے پروفیسرز اور طلباء کا اجتماع منعقد ہوا۔
ایلام یونیورسٹی کے پروفیسرز، سٹاف اور طلباء نے امریکہ میں فلسطینی قوم کی حمایت کرنے والے پروفیسروں اور طلباء کو دبانے کی امریکی حکومت کی بربریت اور پولیس گردی کی مذمت میں ریلی نکالی۔
اس حمایتی ریلی کا آغاز صوبہ ایلام کی یونیورسٹیوں میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے رضا حسینیہ کے خطاب کے ساتھ ہوا۔
ریلی میں شریک اساتذہ اور طلباء مارچ میں علم یونیورسٹی کے پروفیسرز، عملہ اور طلباء نے امریکی حکومت اور پولیس کی جانب سے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
آبادان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے اساتذہ اور طلبہ کا فلسطین کے حق میں جاری امریکی یونیورسٹی طلبہ تحریک سے اظہار یکجہتی۔
آبادان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے طلباء، پروفیسرز اور منتظمین نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ریلی نکالی اور صہیونیوں کی وحشیانہ نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے امریکی طلبہ تحریک سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس اجتماع میں موجود افراد نے ’’مرگ بر اسرائیل‘‘ اور ’’مرگ بر امریکہ‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے امریکہ اور یورپ کے آزادی پسند طلبہ کی فلسطین کی حمایت میں جاری تحریک کی حمایت کی۔
کردستان کے اساتذہ اور طلبہ کا اجتماع
کردستان یونیورسٹی کے طلباء کا اجتماع یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوا جس میں امریکہ اور یورپی یونیورسٹیوں کے طلباء کی تحریک کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں کی گئی۔
کردستان یونیورسٹی کے طلباء اور پروفیسرز نے اس اجتماع میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور فلسطین اور غزہ میں ہونے والے تمام واقعات کو غاصب حکومت کے غیر انسانی اور وحشیانہ اقدامات سے تعبیر کیا۔
اس تقریب میں کردستان کی یونیورسٹیوں میں رہبر معظم کے نمائندہ دفتر کے نائب حجت الاسلام عجم نے خطاب کیا۔
امریکی طلباء کی حمایت میں لاہیجان یورسٹی میں اجتماع
زیر نظر ویڈیو میں آپ امریکی طلباء کی فلسطین کی حمایت میں جاری تحریک سے یکجہتی کا اظہار کرنے والے لاہیجان یورنیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کا جوش و جذبہ آسانی سے مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
ایران کے مرکزی صوبے کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور پروفیسرز کا اجتماع
ایران کے وسطی صوبے کی یونیورسٹی کے پروفیسرز، طلباء اور منتظمین، امریکی اور یورپی یونیورسٹیوں کے بیدار طلباء کی حمایت میں جمع ہوئے اور امریکہ اور یورپ کے دوہرے معیار اور صیہونی رجیم کی بربریت کے خلاف نعرے لگائے۔