مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے کراچی سے کولمبو روانہ ہوگئے ہیں۔
صدر رئیسی نے پاکستان کے دورے میں اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری سمیت اعلی سیاسی اور دفاعی حکام سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی کی کئی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے تھے۔
صدر رئیسی اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی بھی گئے جہاں انہوں نے علامہ اقبال اور قائد اعظم کے مزار بھی حاضری دی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں سے ملاقات کی۔
صدر رئیسی بدھ کی صبح اپنا پاکستان کا دورہ مکمل کرکے کراچی سے کولمبو روانہ ہوگئے ہیں۔