صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلات پر ڈرون حملے کے خطرے کے بعد صہیونی دفاعی سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے حملوں کے بعد صہیونی دفاعی سسٹم فعال کیا گیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایلات اور اس کے اطراف میں فضا میں ڈرون طیارے نمودار ہونے کے بعد لوگوں کو محفوظ مقام کی طرف جانے کا حکم دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایلات میں نامعلوم ڈرون طیارہ نمودار ہونے کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

دوسری صہیونی حکام نے کہا ہے کہ ایلات میں نامعلوم ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کردیا گیا ہے۔