مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ تنظیم کے مجاہدین نے خان یونس کے مختلف مقامات پر حملے کرکے صہیونی فورسز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
تنظیم کے مطابق شہر کے مغربی قصبے الامل میں مجاہدین نے یاسین 105 مارٹر گولے فائر کرکے اسرائیلی فوج کے دو مرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسی قصبے میں دوسرے واقعے میں صہیونی فوج کی بکتر بند گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔ صہیونی فوج کا پیدل دستہ بھی مجاہدین کے حملے کی زد میں آیا جس کے نتیجے میں کئی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
تنظیم نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین کے ساتھ تصادم کے بعد فرار کرنے والے صہیونی فوجی کسی عمارت میں پناہ لئے ہوئے تھے تاہم مجاہدین نے بموں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے تین کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔