مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار دنگ لی نے ایرانی وزیرخارجہ کے سیاسی معاون علی باقری سے ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے اور دوسرے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی اعلی اہلکار نے صہیونی حکومت کے دہشت گرد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سفارتخانے پر حملہ ویانا کنونشن اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔
دنگ لی اقوام متحدہ کے اجلاس میں چین کے موقف کا دوبارہ اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ایران کی خودمختاری اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
اس موقع پر علی باقری نے چین کے موقف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو صہیونی حکومت کے اس اقدام کی مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے جواب طلب کرنا چاہئے۔
انہوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت کی وجہ سے غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے غزہ کے حالات کے بارے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے وہ بھی اسرائیلی مظالم میں برابر شریک ہیں۔