مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا کہ صہیونی فوج کے دو ہفتے کے محاصرے کے بعد غزہ کے شفا اسپتال میں تباہی، تشدد، قتل اور فلسطینی قیدیوں کی تعداد کے بارے میں شائع ہونے والی تصاویر، عینی شاہدین کے بیانات اور خبریں خوف ناک اور چونکا دینے والی ہیں! لہذا اس وحشیانہ جرم کی بین الاقوامی سطح پر تحقیق کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا بین الاقوامی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے؟ کیا انسانی حقوق کے نام نہاد دعویدار اس کھلی جنگی جارحیت کے حوالے سے بین الاقوامی تحقیقات کی حمایت کریں گے یا پھر انسانی حقوق کے حوالے سے یہ امتیازی سلوک جاری رہے گا؟!