مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لئے قاہرہ اور دوحہ میں نشستوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔
صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو نے موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور شاباک کے سربراہ رونن بار سے ملاقات کے دوران خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کو کہا کہ مصر اور قطر کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے قاہرہ اور دوحہ کا سفر کریں اور غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں دوبارہ مذاکرات شروع کریں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں موساد چیف شرکت نہیں کریں گے جبکہ اگلے مرحلے میں ہونے والے دوحہ مذاکرات میں دونوں خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
اس سے پہلے حماس نے جنگ بندی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے بعد صہیونی فورسز غزہ سے انخلاء کرکے چلی جائیں۔ حماس کی اس پیشکش کو اسرائیل نے مسترد کردیا تھا۔