مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ شام کے مشرقی صوبے الحسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فوجی اڈے خراب الجبر کے اطراف میں حملوں کی وجہ سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔فوجی اڈے پر تین میزائل گرتے دیکھا گیا ہے۔
ذرائع نے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ذکر کئے بغیر کہا کہ میزائل حملوں کے بعد ڈرون طیارے بھی اڈے پر گرتے دیکھا گیا ہے۔
دوسری طرف ابھی تک کسی تنظیم یا گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کے بعد مقاومت اسلامی عراق نے خطے میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔ تنظیم نے عراق، شام اور مقبوضہ فلسطین میں امریکی اور صہیونی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔