مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے پیش ہونے والی قرارداد ویٹو ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔
تنظیم نے کہا کہ امریکہ نے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ غزہ میں مذموم صہیونی مقاصد کو آگے بڑھایا جائے۔ امریکہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔
فلسطینی تنظیم نے کہا کہ روس، چین اور الجزائر نے صہیونی حکومت کی حمایت پر مبنی امریکی قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ ان ممالک نے گذشتہ پانچ مہینے کے دوران جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے صہیونی مظالم کی حمایت کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کیا جوکہ قابل قدر ہے۔
دراین اثناء عرب ممالک نے گذشتہ روز ایک اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے لئے فوری امداد رسانی پر تاکید کی ہے۔