مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار ہونے والے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجاہدین نے صہیونی فوج کے قلعہ ہونین کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
علاوہ ازین کفرشوبا اور شیبا فارمز کے محلے زبدین پر بھی حزب اللہ کے مجاہدین نے میزائل داغے ہیں۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف حملوں کے بعد لبنان، عراق اور یمن سے مقاومتی تنظیموں نے صہیونی تنصیبات پر وسیع پیمانے پر حملے کئے ہیں۔