مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے خلاف جنگ میں شکست کھاچکی ہے اور بین الاقوامی سطح پر اپنے حامیوں کا اعتماد بھی کھودیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ اور شمالی سرحدوں پر حماس اور حزب اللہ کے خلاف کاروائیوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہوں گے اور لاوا پھٹ جائے گا۔
صہیونی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل داخلی کشیدگی کا کسی بھی طور پر متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ مسلح افواج کے سربراہ کی جانب سے حالات کے بارے میں مسلسل سکوت اختیار کیا جارہا ہےجو اس بات کی دلیل ہے کہ صہیونی فوج جنگی میدان پر اپنا کنڑول کھوچکی ہے۔
صہیونی میڈیا نے مزید کہا ہے کہ ہم صہیونی فوج اور اسرائیل کی تشکیل کے بعد سے اب تک کے شدید ترین بحرانی دور سے گزررہے ہیں۔