مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے اعدادوشمار کے مطابق 47% ووٹرز خواتین اور 53% مرد ہیں۔ اسی طرح انتخابی انکوائری کے مطابق، 86% ووٹرز نے قومی شناختی کارڈ، 11% نے برتھ سرٹیفکیٹ، 3% نے تصدیقی سرٹیفکیٹ جب کہ 1% سے کم نے دیگر دستاویزات پیش کرکے ووٹ کاسٹ کیا۔
ملک کے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا: اب تک کوہگیلویہ اور بوئیر احمد، جنوبی خراسان، چہارمحل و بختیاری، گلستان، لرستان، قم، رضوی خراسان، شمالی خراسان، ایلام اور کرمان، ووٹنگ کے عمل میں آگے ہیں۔