مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے کہا ہے کہ جرمنی کے وزیرخارجہ کی جانب سے ایران پر الزامات بے بنیاد ہیں۔ جرمنی فلسطین میں نسل کشی میں مصروف صہیونی حکومت کی مسلسل حمایت کررہا ہے۔ ان الزامات کا مقصد غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کی نظروں سے مخفی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض مغربی ممالک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صدام جیسے آمروں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کرنے کاشرمناک ریکارڈ رکھتے ہیں۔ یہی ممالک آج فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لئے ایران کے خلاف الزام تراشی کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی جیسے ممالک کو عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی فیکٹریاں بند کرنا چاہئے۔ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کو ان ممالک نے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے۔
کنعانی نے کہا کہ غزہ اور غرب اردن کے حالات انسانی حقوق کا ڈرامہ رچانے والوں کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔ اگر جرمنی اور دیگر انسانی حقوق کے حقیقی محافظ ہیں تو فوری طور پر غزہ کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے تحقیقاتی ٹیم بھیجیں اور مظلوم فلسطینیوں کی حالت زار کی خبر لیں۔