مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ پر صہیونی فورسز کے حملے جاری ہیں۔ غاصب افواج نے وحشیانہ حملے کرکے درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ غزہ میں امل اور ناصر ہسپتال پر حملے کی وجہ سے زیرعلاج مریضوں اور زخمیوں کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلا غ کے مطابق آج علی الصبح غزہ میں رہائشی علاقوں پر صہیونی فورسز نے فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں۔
المیادین کے مطابق رفح کے شمالی قصبے النصر میں صہیونی حملے کے بعد کئی فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
علاوہ ازین جبالیا کیمپ پر بھی صہیونی فورسز نے دھاوا بول دیا جس سے کشیدگی پھیل گئی اور فلسطینی جوانوں اور حملہ آور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رفح کے شمالی اور مرکزی علاقوں پر صہیونی فورسز کے حملوں کی وجہ سے کم از کم 18 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔