حماس کی ذیلی تنظیم القسام اور کتائب شہید ابوعلی مصطفی نے صہیونی علاقوں پر میزائل حملوں کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی فورسز کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مقاومتی تنظیمیں اسرائیل پر جوابی حملے کررہی ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کتائب شہید ابوعلی مصطفی کے ساتھ مشترکہ کاروائی کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو فلسطینی مجاہدین نامعلوم مقام سے صہیونی علاقوں پر میزائلوں کی بارش کررہے ہیں۔