مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی عدالت کی طرف سے بدنام زمانہ صہیونی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا پر آج صبح عمل کیا گیا ہے۔
ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے مطابق گذشتہ سال عراقی کردستان سے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے چار دہشت گردوں کو اصفہان میں ایرانی وزارت دفاع کی تنصیبات پر بم حملے کی منصوبہ کے دوران امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں نے گرفتار کیا تھا۔
گرفتار کے بعد دہشت گردوں کو قانونی کاروائی کے لئے عدالت کے حوالے کیا گیا تھا۔ عدالت نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون اور تخریبی کاروائی کی سازش میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے کے بعد دہشت گردوں کو اگست میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
ایرانی سپریم کورٹ نے کیس کی دوبارہ سماعت کے بعد ذیلی عدالت کی سزا کو برقرار رکھا تھا اس طرح عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے آج علی الصبح چاروں دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔