مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ نے سروان میں نو پاکستانی شہریوں کے قتل کے بعد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پاکستان اور ایران کے مشترکہ دشمنوں کی کارستانی ہے
انہوں نے واقعے میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایرانی حکومت سے امید ہے کہ پاکستانی شہریوں پر حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کرے گی۔