مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس نے جرمنی کے اس اعلان کی شدید مذمت کی ہے جس میں صہیونی حکومت کی مدد کرتے ہوئے مزید ہتھیار اور گولہ بارود تل ابیب کے حوالے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
حماس کے سیاسی دفتر کے رکن باسم نعیم نے کہا کہ جرمن حکومت کا یہ فیصلہ نہایت ہی قابل مذمت ہے۔ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے خلاف جنگ میں شرکت کے اعلان کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے مظالم میں جرمنی بھی شریک ہوگا۔
باسم نعیم نے کہا کہ جرمنی نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا ہے اور فلسطینی عوام صہیونی حکومت کے تعاون کرنے والوں اور غزہ کے خلاف جارحیت میں حصہ لینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔