مہر خبررساں ایجنسی نے تاس کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے مرکزی علاقے میں حماس کی اسٹریٹیجک سرنگ کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
صہیونی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہراہ صلاح الدین کے نیچے سرنگ بنائی گئی تھی جو غزہ کے جنوب اور شمال کے درمیان رابطے کے لئے استعمال ہوتی تھی۔
بیان کے مطابق سرنگ کی گہرائی نو میٹر اور لمبائی سینکڑوں میٹر پر مشتمل تھی جس کو حماس کے جنگجو رفت و آمد کے لئے استعمال کرتے تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ نیویارک ٹائمز نے امریکی اور صہیونی حکام کے حوالے سے لکھا تھا کہ غزہ میں حماس کی سرنگوں کی گہرائی اور پائیداری کو دیکھ کر حیرانی ہوئی۔ سرنگوں میں استعمال ہونے والے مواد انتہائی حیران کن ہیں۔
امریکی اور صہیونی حکام کے مطابق سرنگوں کی لمبائی 350 سے 450 کلومیٹر تک پر مشتمل ہے۔
صہیونی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ غزہ کے مختلف مقامات پر موجود ان سرنگوں کا پتہ لگانے میں کئی مہینے لگیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 17 جنوری 2024 - 16:36
اسرائیل نے غزہ کے مرکزی علاقے میں حماس کی بڑی سرنگ کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔