مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے عراق اور شام میں تکفیریوں اور صہیونی ایجنٹوں کے خلاف آپریشن اس کا بنیادی حق دفاع اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے انتہائی ضروری تھے جو کہ بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق اور ایران کی سالمیت اور مفادات کے تحفظ کے لئے انجام دیئے گئے۔
نمائندے نے مزید کہا ہے کہ ایران عراق اور شام کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور سرحدی حدود کا احترام کرتا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایرانی کی سپاہ پاسداران انقلاب نے شام میں سرگرم تکفیری تنظیم داعش اور تحریر الشام کے ٹھکانوں پر بلیسٹک میزائل حملے کئے تھے۔
دہشت گرد تنظیم داعش نے 3 جنوری کو ایرانی صوبے کرمان میں دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں تقریبا 100 شہید ہوگئے تھے۔