حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی اڈوں کو برکان میزائلوں سے ہدف بنایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی فوجی اڈوں اور مراکز کو میزائلوں اور توپخانے سے ہدف بنایا ہے۔

تنطیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی حملوں کے جواب میں حزب اللہ کے مجاہدین نے ظہیرہ کے علاقے میں صہیونی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں جو ہدف پر لگے ہیں۔

7 اکتوبر کو طوفان الاقصی کے بعد صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے خلاف وحشیانہ حملوں کے ردعمل میں لبنانی تنظیم حزب اللہ صہیونی فوجی اڈوں اور دفاعی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملے کئے ہیں۔ اب تک درجنوں ٹھکانوں اور صہیونی تنصیبات کو حزب اللہ نے تباہ کردیا ہے۔

لیبلز