مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں صہیونیوں نے تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے دوسرے شہروں میں وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں نے نتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے "نتن یاہو دہشت گرد" کے نعرے لگائے اور کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم حزب اللہ اور حماس کے مقابلے میں کمزور ثابت ہوئے ہیں۔
مظاہرین نے فسلطینی قیدیوں کے بدلے حماس کے ہاتھوں یرغمال تمام اسرائیلی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان چار روزہ جنگ بندی شروع ہوچکی ہے۔ طوفان الاقصی کے بعد 47 دنوں کے دوران صہیونی حکومت نے غزہ کے خلاف وحشیانہ کاروائیاں کیں۔ مصر اور قطر کی ثالثی میں فریقین کے درمیان عارضی جنگ بندی ہوئی ہے۔