صہیونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتن یاہو کی بھرپور کوششوں کے باوجود حماس نابود ہونے بجائے پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ نے غزہ میں حماس کی فتح کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے وسیع ترین حملوں کے باوجود حماس پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگئی ہے۔

صہیونی چینل 12 کے مطابق نتن یاہو کی حکومت سارا زور لگانے کے بعد بھی حماس کے رہنماؤں کو ختم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی بلکہ حماس نے صہیونی حکومت کو جنگ بندی پر مجبور کردیا۔

چینل نے مزید کہا ہے کہ جو بھی غزہ پر ہونے والے حملوں کے بعد درپیش حالات کے بارے میں حماس کو تعزیت پیش کرتا ہے اس کو چاہئے کہ غزہ میں زمینی حقائق کو مشاہدہ کرے۔ حماس نے اپنی طاقت میں اضافہ کرلیا ہے۔ شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی سے اسرائیل سخت پریشان ہے۔

صہیونی چینل کان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف شکست کا سامنا ہے۔ عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوجی بڑی تعداد میں غزہ سے عقب نشینی کریں گے۔ غزہ میں تعیینات فوجیوں کو سخت حالات کا سامنا ہوگا۔

چینل نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز کو اس وقت غزہ میں سخت مشکلات درپیش ہیں جو جنگ بندی سے حل نہیں ہوسکتی ہیں۔ حماس اسرائیلی حملوں کے اثرات ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔ اسرائیل جنگ بندی کا تاوان ادا کرنے کے حوالے سے تشویش کا شکار ہے۔

لیبلز