ناصر کنعانی نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کو فلسطینی عوام کی 45 روزہ استقامت اور بہادری کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کا پہلا مرحلہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے  کہ صہیونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی کامیابی کا یہ پہلا قدم ہے۔

انہوں نے  کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے 45 دن غزہ میں بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں سمیت عوام کے قتل عام کے خلاف فلسطینیوں نے بے مثال جرائت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے خطے میں امن کے قیام کے لئے ایران کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے اور بین الاقوامی ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت اور قتل عام روکنے کی کوششوں کی حمایت کی جائے گی۔

کنعانی نے کہا کہ فلسطینی قوم نے ثابت کیا کہ جنگ اور دوسرے میدانوں میں عوام تقدیر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ فلسطینی قوم نے ثابت کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے مقابلے میں کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

لیبلز