مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگری نے کہا ہے کہ صہیونی اعلی فوجی کمان نے غزہ کے حالات کا جائزہ لیا ہے اور اعلی افسران کے درمیان اتفاق رائے کے بعد قیدیوں کے تبادلے پر حماس کے ساتھ معاہدہ کیا۔ ہم معاہدے کی پابندی کریں گے لیکن امکان ہے کہ عملدرامد میں وقت لگے گا۔
ہاگری نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ابھی مراحل پورے نہیں ہوئے لیکن آج رات ہم نے غزہ میں حماس کے زیرزمین تنصیات کے بارے میں اہم معلومات حاصل کی ہیں۔ الشفاء ہسپتال کو بیرونی دنیا سے متصل کرنے والی دو سرنگوں کا انکشاف ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 392 صہیونی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات لواحقین کو دی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں غزہ میں حماس کے رہنماوں کا تعاقب ہماری ترجیح ہے۔ ہم حکومت کے فیصلوں پر عمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز غزہ میں زیرزمین سرنگوں کو تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔