اسرائیلی میڈیا کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد صہیونی وزیراعظم کی مقبولیت میں 26 کمی واقع ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی روزنامے معاریو کی جانب سے ہونے والے سروے کے مطابق فلسطینی تنظیموں کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد صہیونی حکومت کی شکست کے آثار عوامی سطح پر سامنے شروع ہوئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 59 فیصد صہیونی اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں۔

سروے میں صہیونیوں کے درمیان نتن یاہو کی مقبولیت کے حوالے کہا گیا ہے کہ طوفا الاقصی کے بعد نتن یاہو کی مقبولیت میں تشویشناک حد تک کمی آگئی ہے۔

اخبار نے کہا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کے درمیان نتن یاہو کی مقبولیت خاصی حد تک کم ہوگئی ہے جبکہ اس کے مقابلے اپوزیشن رہنما بنی گانتز کی مقبولیت 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سروے میں مزید بتایا گیا ہے کہ 33 فیصد صہیونی جنگ کے بعد صہیونی فورسز کے غزہ سے انخلاء اور شہر کا کنٹرول بین الاقوامی فورسز کے اختیار میں دینے کے حامی ہیں جبکہ 22 غزہ کے صہیونی حکومت کے ماتحت رکھنے کے حامی ہیں۔

لیبلز