مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی آج خطے کے دورے کے پہلے مرحلے میں تہران پہنچیں گے جہاں ایرانی اعلی حکام کے ساتھ ان کی ملاقات ہوگی۔
خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک کے دورے کے میں عراقی وزیراعظم مشرق وسطی میں جاری کشیدگی خصوصا غزہ پر صہیونی حکومت کے مظالم کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
عراقی اعلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عراقی وزیراعظم فلسطین سمیت خطے کے حالات پر علاقائی ممالک کے سربراہاں مملکت کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ میں بے گناہ شہریوں پر صہیونی حکومت کے جارحانہ اور وحشیانہ حملوں کے بعد پوری دنیا میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔ مشرق وسطی اور عرب ممالک میں عوام اپنی حکومتوں پر اسرائیل کے خلاف سخت موقف اپنانے پر زور لگارہے ہیں۔