مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں غاصب صہیونی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔ تازہ ترین واقعات میں دشمن کو شدید نقصان ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جھڑپوں کے دوران صہیونی فوج کے 120 اہلکار ہلاک یا زخمی جبکہ 9 ٹینک میزائل لگنے سے تباہ ہوگئے ہیں جبکہ ایک ڈرون طیارہ بھی منہدم ہونے کی خبر دی گئی ہے۔
حزب اللہ کے مطابق اس کے جوانوں نے سرحدی علاقے میں صہیونی فوجیوں کے بارے میں مکمل معلومات لینے کے بعد الخزان کے علاقوں میں کمین گاہوں پر حملے کئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید حسین منصور یونٹ نے گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کمین گاہ میں موجود تمام صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
صہیونی فوج نے بھی جنوبی لبنان کے قصبوں مرکبا اور وادی العلیق کے مختلف مقامات پر توپخانے سے گولہ باری کی ہے۔
اس سے پہلے صہیونی فوجی ترجمان نے اعتراف کیا تھا کہ غزہ کے شمالی علاقے میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گفعانی یونٹ کے دو افسر ہلاک اور مزید دو زخمی ہوگئے ہیں۔