مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوجی کمانڈوز نے غزہ شہر کے شمالی حصے پر حملہ کرکے شہر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے مزاحمت کرکے غاصب فورسز کو عقب نشینی پر مجبور کردیا اور دوران فریقین میں گھمسان کی لڑائی ہوئی۔
تازہ ترین صورتحال کے مطابق کاروائی میں حصہ لینے والے کمانڈوز کا صہیونی فوج کے مرکزی کمانڈ سے رابطہ تاحال منقطع ہے جبکہ بعض ذرائع نے ایک اسرائیلی اہلکار کے گرفتار ہونے کی خبر دی ہے۔
یاد رہے کہ یہ غزہ میں داخل ہونے کی متعدد کوششوں میں سے ایک تھی۔ گذشتہ بیس دنوں کے دوران صہیون فوج پوری طاقت استعمال کرنے کے باوجود غزہ میں داخل ہونے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے۔ کئی مرتبہ دھمکیوں کے باوجود اسرائیل غزہ پر زمینی حملے کی جرائت نہیں کرسکا ہے۔
دوسری جانب سابق صہیونی وزیراعظم ایہود باراک نے نتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیشتر اسرائیلی نتن یاہو پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ کابینہ کے اراکین بھی اس حقیقت کو بخوبی جانتے ہیں۔